مختلف شعبہ ہائےزندگی کے افراد کا دورہ جناح ہاؤس، شرپسندوں کو کڑی سزا کا مطالبہ

Jun 27, 2023 | 11:43 AM

ایک نیوز: مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے اور شرپسندوں کو قرار واقع سزا دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

شرکاء نے اپنے دورے کے دوران بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ 9 مئی کے واقعے کی شرپسندی کو بیان کرنے سے قاصر ہیں، دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جناح ہاؤس کی حالت دیکھ کر بہت دکھی اور مایوس ہیں۔ ملک دشمن عناصر جیسا سلوک 9 مئی کے شرانگیزوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ہمارے قائد کے گھر کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کی گرفت سے نہیں نکلنے دینا چاہیے۔

شرکاء نے سوال کیا کہ کیسے انسان ہیں جنہوں نے احتجاج کے نام پر تخریب کاری کی؟ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بد بختوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ جنہوں نے یہ گستاخی اور بے حرمتی کی ان کو قرار واقع سزا دی جائے تاکہ کوئی اور ایسا کرنے کا نہ سوچے۔

مزیدخبریں