نائیک رجب علی شہید کو پوری قوم کا خراج عقیدت

نائیک رجب علی شہید کو پوری قوم کا خراج عقیدت
کیپشن: Tribute of the entire nation to Naik Rajab Ali Shaheed

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام، وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نائیک رجب علی شہید نہایت نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے۔ جنہوں نے دفاع پاکستان کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

نائیک رجب علی شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے۔ نائیک رجب علی شہید کے سوگوران میں والدین، بیوہ، بیٹے اوربہن بھائی شامل ہیں۔انہوں نے 20 مئی 2023 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے ٹانک میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔ شہید کےورثاء نے 9مئی کو شہداء کی بے حرمتی کرنے والوں کووطن عزیز کا دشمن قرار دیتے ہوئے شرپسندوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ 

رجب علی شہید کے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ ”اللہ کا شکر ہے میں بھی شہید کا والد ہوں اور میں اپنے باقی بیٹے بھی وطن عزیز پر قربان کرنے لئے تیار ہوں“۔ شہید کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ”رجب علی کی شہادت نہ صرف میرے لیے بحثیت شہید کی بیوہ بلکہ میرے بچوں اور پورے خاندان کے لئے ایک بہت بڑا اعزازہے“۔ ”شہادت ایک سعادت ہے جو ہر کسی کو نہیں ملتی“۔

شہید کے بھائی نے کہا کہ ”مجھے اپنے بھائی رجب علی کی شہادت پر فخر ہے“۔ ”شہادت خوش نصیبوں کا حصہ ہے جو اصحاب اکرام کی حسرت ہوا کرتی تھی اور میرا بھائی شہادت جیسے عظیم رتبہ پر فائز ہوا“۔ ”وطنِ عزیز ہمارا وقاراورعزت ہے، وطن عزیز کی بقاء اور دفاع کی خاطر اگر ہمیں جانوں کی قربانی بھی دینی پڑی تو ہم گریز نہیں کریں گے“۔

نائیک رجب علی شہید اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کرکے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گیا۔