گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے فیکلٹی ممبرز اور طالبات کا دورہ ریڈیوپاکستان

Jun 27, 2023 | 11:34 AM

ایک نیوز: گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے فیکلٹی ممبرز اور طلبات نے ریڈیو پاکستان کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران گومل یونیورسٹی کےو فد کو 9 اور 10 مئی کو ہونے والے افسوس ناک واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور عمارت کے جلے ہوئے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کرایا گیا۔ 

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم اس قسم کے واقعات کی مذمت کرتے ہے اور آج یہاں پر آنے کا مقصد اظہار یکجہتی ہے۔ ہمیں  بہت افسوس ہوا کہ ہم نوجوان نسل کو کیا پیغام دینا چاہتے ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اثاثوں کی حفاظت کرے۔  

طلباء کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی اس حالت پر افسوس ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ 

مزیدخبریں