اولمپکس ورلڈ سمر گیمز میں شرکت کے بعد قومی کھلاڑیوں کی وطن واپسی، پرتپاک استقبال

Jun 27, 2023 | 11:33 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسپیشل اولمپکس ورلڈ سمر گیمز 2023 میں شرکت کے بعد قومی دستہ کے  ارکان کراچی پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی دستہ  کے ارکان کا جناح انٹرنینشل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستان نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ گیمز کے 11 کھیلوں میں شرکت کی تھی۔125 رکنی  دستے میں 87 ایتھلیٹس ، یونیفائیڈ پارٹنرز، 30 کوچز اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔
پاکستان نے 9 مختلف مقابلوں میں 10 گولڈ میڈلز کے علاوہ متعدد سلور اور برونز میڈل جیتے ہیں۔جرمنی کے شہر برلن میں کھیلے گئے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز پیر کی شب اختتام پذیر ہوگئے تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-27/news-1687847479-9505.mp4

مزیدخبریں