کراچی: چائے کے ہو ٹلو ں پر وارداتیں کرنے والا ڈکیت گرفتار

کراچی: چائے کے ہو ٹلو ں پر وارداتیں کرنے والا ڈکیت گرفتار

ایک نیوز: نارتھ ناظم آباد پولیس نے چائے کے ہو ٹلو ں پر وارداتیں کرنے والا ڈکیت گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم عزیر اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کر مختلف ہو ٹلوں پر بیٹھے لوگوں سے لوٹ مار کرتا تھا۔ملزم نے نارتھ ناظم آباد میں ہوٹل پر بیٹھے 6 افراد سے موبائل فون چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔واردات کا مقدمہ تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج کیا گیا تھا۔
ملزم نے گلشن اقبال، اورنگی ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد، میٹرک بورڈ آفس ، فائیو اسٹار چو رنگی پر 20 سے زائد وارداتیں کی ہیں۔ملزم چھینے گئے موبائل فون حسین نامی شخص کو فروخت کرتا تھا، ملزم نے 150 سے زائد موبائل فون فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو سی سی ٹی وی فو ٹیج اور تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم سے ایک پستول 30بور لوڈ میگزین 6 گولیاں، چھینے گئے 6 مو بائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزم کے خلاف تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-27/news-1687846685-4787.mp4