ایک نیوز: کراچی جناح ہسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزم جبران کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی جناح اسپتال میں24جون کوخاتون کی لاش چھوڑ کرجانےکےکیس میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے۔پولیس نےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لڑکی کی لاش چھوڑ کرجانےوالے ملزم جبران کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عائشہ کی لاش ہسپتال چھوڑ کرجانےوالےملزم جبران عرف جمی کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق عائشہ نامی ٹک ٹوکرکی لاش لیکرجبران کےساتھ اسپتال آنےوالی خاتون کی شناخت بھی ہوگئی ہےجبکہ اس گروپ کےدیگرافراد کوبھی تفتیش کیلئےحراست میں لیاگیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان 24جون کوجناح اسپتال کےایمرجنسی وارڈ میں عائشہ کی لاش لاوارث چھوڑ کرچلےگئےتھے۔میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہواتھاکہ خاتون کی نشےکی زیادتی کے باعث موت ہوئی ہے۔
پولیس نے25جون کوکیس کی تفتیش کیلئےگلستان جوہرمیں چھاپہ مارکرعائشہ کےشوہر عادل کو بھی حراست میں لیا تھا جبکہ اس کی ساس کابیان بھی قلم بند کیاجاچکا ہے۔
کراچی جناح ہسپتال میں خاتون کی لاش چھوڑ کرفرار ہونے کےواقعے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے کےمتن میں کہا گیا ہےکہبیٹی پارٹی میں گئی جہاں نشہ دیا گیا اور دوست چھوڑ کر ہسپتال سے فرار ہو گئے۔بیٹی کا علم ہوا پنجاب سے کراچی پہنچا، لڑکی کے والد نےدو افراد کو مقدمے میں نامزد کروایا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے جناح ہسپتال میں کار سوار افراد لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔کار سوار افراد حالت خراب ہونے کے باعث لڑکی کو جناح ہسپتال لیکر آئے اور اس کے انتقال کے فوری بعد ہسپتال سے فرار ہوگئے۔