معروف یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں ہلاک

Jun 27, 2023 | 10:17 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت کےمعروف سوشل میڈیا اسٹار اور کامیڈین دیو راج پٹیل ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دیو راج پٹیل ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق دیو راج پٹیل اپنے دوست کے ساتھ بائیک پر سفر کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر ماردی۔ حادثے میں دیو راج پٹیل موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ان کے دوست کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔دیو راج پٹیل کے یوٹیوب پر 4 لاکھ سبسکرائبر تھے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 57 ہزار تھی۔

دیو راج اپنے جملے ’دل سے برا لگتا ہے بھائی‘ کی وجہ سے ہر خاص و عام میں مقبول تھے اور بہت سی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھپیش بھاگل نے دیو راج پٹیل کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور دیو راج پٹیل کی اپنے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

مزیدخبریں