ایک نیوز:ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے۔
تفصیلات کےمطابق اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کے صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اگر آپ اس میں مقبول ہونا چاہتے ہیں تو یہ جاننا ضروری ہے کہ پوسٹ کرنے کا بہترین وقت کونسا ہو تا ہے۔
ویسے تو ٹک ٹاک میں ٹرینڈز مسلسل بدلتے رہتے ہیں مگر یہ جاننا اہم ہوتا ہے کہ آپ کے ناظرین کس وقت سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں، تاکہ ویڈیو وائرل ہوسکے۔
ناظرین کے بارے میں جاننے کا آسان طریقہ ٹک ٹاک کے بزنس اکاؤنٹ پر سوئچ کرنا ہے۔
ٹک ٹاک بزنس اکاؤنٹ پر سوئچ کرنا مفت ہوتا ہے اور سیٹنگز میں منیج اکاؤنٹ کے سیکشن میں اس کا آپشن موجود ہے۔
بزنس اکاؤنٹ پر متعدد ٹولز صارفین کو دستیاب ہوتے ہیں جن میں سے ایک اینالیٹکس بھی ہے، جس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کی ویڈیوز کن خطوں میں دیکھی گئی۔
ان خطوں میں لوگوں کے جاگنے کے وقت کا تعین کرکے ویڈیوز پوسٹ کرنے سے اس کے زیادہ دیکھے جانے کا امکان بڑھتا ہے، اس مقصد کیلئے ویڈیوز کو شیڈول بھی کیا جا سکتا ہے۔
تو ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے کا بہترین وقت کیا ہے؟
شیڈول سے ہٹ کر بھی اس حوالے سے کچھ تحقیق ہوئی ہے جس میں ایسے اوقات کے بارے میں بتایا گیا ہے جب ویڈیو پوسٹ کرنے پر کامیابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
ان تحقیقی رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک پر اکثر دنوں میں علی الصبح اور رات گئے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔
بیشتر افراد دن میں مصروف ہوتے ہیں اور ان کے پاس صبح اور شام کو ٹک ٹاک دیکھنے کا وقت ہوتا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ پیر کو ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے کا بہترین وقت صبح 6 ، صبح 10 اور رات 10 بجے کا ہے۔
اسی طرح منگل کو رات 2 اور 4 بجے کے ساتھ ساتھ صبح 9 بجے کا وقت بہترین قرار دیا گیا ہے۔
بدھ کے دن ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے کا بہترین وقت صبح 7، 8 اور رات 11 بجے کا ہو سکتا ہے۔
جمعرات کو صبح 9 بجے، دوپہر 12 اور شام 7 بجے ویڈیو پوسٹ کرنا بہتر ہوتا ہے۔
جمعے کو صبح 5، دوپہر ایک اور 3 بجے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر بہترین نتیجے کی توقع کی جا سکتی ہے۔
ہفتے کو صبح 11، شام 7 اور 8 بجے کا وقت بہترین قرار دیا گیا ہے۔
اتوار کے دن ٹک ٹاک ویڈیوز کو صبح 7، 8 اور سہ پہر 4 بجے پوسٹ کرنا بہتر ہوتا ہے۔