کتوں کی دیکھ بھال کیلئے”آیا“کی ضرورت، تنخواہ نےحیران کردیا

کتوں کی دیکھ بھال کیلئے”آیا“کی ضرورت، تنخواہ نےحیران کردیا
کیپشن: The need for "Aya" to take care of the dogs, the salary surprised

ایک نیوز:لندن میں مقیم ایک ارب پتی خاندان نے اپنے پالتو کتوں کی دیکھ بھال کیلئے نینی (آیا) کا اشتہار دیا ہے جس میں تنخواہ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کے منہ کُھلے کے کُھلے رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارب پتی خاندان نے ایک ایجنٹ کے ذریعے مختلف ویب سائٹس پر نوکری کا اشتہار دیا جو ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر وائرل ہوگیا۔
لنکڈ ان پر جاری کردہ اشتہار میں لکھا گیا تھا کہ ہمارا کلائنٹ اپنے دو پیارے کتوں کی اعلیٰ درجے کی دیکھ بھال کرنے کیلئے ایک غیر معمولی اور انتہائی تجربہ کا”ڈاگ نینی“کی تلاش کر رہا ہے۔
اس میں لکھا گیا تھا کہ 'وہ واقعی کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہیں جو اس کام میں ماہر ہوں اور کتوں کی صحت، ذہنی صحت اور حفاظت کو یقینی بناسکے۔
اشتہار میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ نوکری فُل ٹائم نینی کی ہوگی جسے رہائش بھی فراہم کی جائے گی، وقت کی کوئی قید نہیں ہوگی۔
چونکہ جانوروں کو مکمل توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اسی لیے نینی ان کا ایسے خیال رکھے گی کہ انہیں کسی چیز کی کمی نہ ہوسکے، اس کے علاوہ ان کی ویکسینیشن اور ویٹ (جانوروں کے ڈاکٹر) کے پاس لے جانے کی بھی پابند ہوگی۔
کتوں کو ورزش کروانا بھی نینی کا کام ہوگا، اشتہار میں درج تھا کہ چونکہ پیسوں کی کوئی فکر نہیں لہٰذا کام ایسا ہونا چاہیے کہ کسی قسم کی شکایت کی گنجائش نہ ہو۔
تنخواہ کتنی ہوگی؟
سوشل میڈیا صارفین کو شاید کتے کی آیا کے اشتہار نے اتنا متوجہ نہیں کیا جتنا اس کام کی تنخواہ نے کیا۔
چونکہ یہ نوکری لندن کی ہے لہٰذا ارب پتی خاندان نے اس نینی کو1 لاکھ پاؤنڈ کی پیشکش کی ہے جو کہ ایک لاکھ27 ہزار امریکی ڈالزر ہیں۔
پاکستانی روپے کے حساب سے دیکھا جائے تو اس نینی کی تنخواہ3 کروڑ60 لاکھ سے زائد ہوگی۔
تاہم اشتہار دینے کے کچھ گھنٹے بعد ہی کمپنی کو یہ ہٹانا پڑا کیونکہ چند گھنٹوں میں تقریباً 2000 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں جسے دیکھ کر کمپنی بھی حیران رہ گئی۔