ایک نیوز:امریکی عوام جلد ہی لیبارٹری میں تیار کردہ مرغی کے گوشت کے ذائقے کا تجربہ کرنے والے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ زراعت نے دو کمپنیوں کو لیبارٹری میں گوشت کی تیاری شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یہ گوشت لیبارٹری میں جانور سے نہیں بلکہ اس کے خلیوں سے تیار کیا گیا ہے جسے اسٹورز تک پہنچنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا تاہم اسے پہلے کچھ منتخب ریسٹورنٹس میں چکھایا جا سکتا ہے۔
لیبارٹری میں تیار کیے گئے گوشت کو جسےکاشت کیا گیاگوشت بھی کہا جاتا ہے، اسے بڑے سائز کے بائیو ری ایکٹرز میں غذائی اجزاء ڈال کر جانوروں کے خلیوں کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جاتا ہے۔
گوشت تیار ہونے کے بعد کمپنیاں اسے جمع کرتی ہیں اور پروسیسنگ لائن میں منتقل کر دیتی ہیں۔
ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں گوشت تیار کرنے کیلئے خلیات ایک فرٹیلائزڈ مرغی کے انڈے سے جمع کیے جاتے ہیں پھر ان کو خلیات بینک میں محفوظ کیاجاتا ہے جوکہ کم از کم10 سال تک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ایک اور کمپنی کے مطابق، لیبارٹری میں تیار کردہ اس گوشت کا ذائقہ بالکل مرغی کے گوشت سے حاصل کیے گئے گوشت جیسا ہی ہوگا۔