ایک نیوز:انسانی تاریخ میں کئی غیر روایتی طبی علاج رائج رہ چکے ہیں۔ اور ان میں سے بہت سے ایسے طریقے تھے جنہیں اگر آج آزمایا جائے تو قانوناً جرم ہے۔ تاہم پھر بھی یہ علاج طب کے ارتقاء کی ایک دلچسپ جھلک پیش کرتے ہیں۔ یہاں درج ذیل کچھ دلچسپ صدیوں پرانے طبی علاج کی مثالیں پیش کی جارہی ہیں۔
1) بجلی اور دانت
پرانے وقت میں یہ مشورہ دیا جاتا تھا کہ دانتوں کے درد والے مریضوں کو بجلی کا جھٹکا لگایا جائے۔ الیکٹرو تھراپی کا خیال1700 کی دہائی میں کافی نیا تھا لیکن یہ 1900 کی دہائی کے اوائل تک مرگی، فالج، نامردی، پیٹ میں کیڑے وغیرہ جیسی بیماریوں کیلئے باقاعدگی سے استعمال کیا جاتا تھا۔
2) ایک جادوئی لفظ اور ملیریا اُڑن چھو
تاریخ میں ملیریا کے بہت سے عجیب و غریب علاج موجود ہیں لیکن ان میں ایک جادوئی لفظ بھی تھا جسے تیسری صدی عیسوی میں رومی معالج نے تجویز کیا تھا۔ مریضوں سے کہا گیا کہ وہ کاغذ کے ٹکڑے پر بار بار ’ایبراکاڈیبرا‘ لکھیں جس میں ہر لائن پر ایک کم حرف ہو، یہاں تک کہ حروف ایک مثلث بنا لیں جس کے نیچے صرف A ہو۔ اس کے بعد کاغذ کو مشرق سے بہتی ہوئی ندی میں پھینکیں لیکن پھینکنے سے پہلے نو دن تک اپنے گلے میں پہن کے رکھیں۔ اگر یہ کام نہیں کرتا تو پھر مریض کو اپنے آپ کو شیر کی چربی سے رگڑنے کا مشورہ دیا جاتا تھا۔
3) بارودی مصالحے اور سرکے کا پیسٹ
جلد کا ایک عام انفیکشن (ringworm) فنگس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اسے یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ کھال پر یہ خارش زدہ سُرخ گولائی میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے علاج کیلئے تجویز دی جاتی تھی کہ بارود اور سرکہ کا پیسٹ بناکر جلد کے متاثرہ حصے پر لگایاجائے۔
4) انسانی مردہ جسم کا پاؤڈر
16 ویں اور 17 ویں صدیوں میں طبی علاج میں مردہ جسموں کا استعمال یورپ میں پہلے سے کہیں زیادہ مقبول ہوا۔ مردہ جسموں سے تیار کردہ پاؤڈر سر درد، مرگی اور مزید طبی حالتوں کیلئے دوا میں شامل کیا جاتا تھا۔ لاشوں کے حصول کیلئے مصری مقبروں اور قبرستانوں کو لوٹا گیا۔ پاؤڈر کو جسم پر لگانے کے علاوہ پانی میں گھول کر مشروب کے طور پر بھی پیا جاتا تھا۔
5) نشے کے انتہائی اثرات کو رفع کرنے کیلئے پائخانہ یا الّو کے انڈے
شراب نوشی کی انتہائی زیادتی کے بعد طبی حالتوں میں سردرد اور دماغ ماؤف ہوجانا شامل ہے، جسے فوری طور پر رفع کرنے کیلئے متاثرہ شخص کو خرگوش کے پائخانے سے بنی چائے پینے کا مشورہ دیا جاتا تھا۔ دوسرا طریقہ علاج اُلّو کے انڈوں کو شراب میں ملا کر3 دن تک پینا تھا۔
عام بیماریوں کےصدیوں پرانےعجیب وغریب علاج
Jun 27, 2023 | 04:30 AM