ایک نیوز :پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کے تاثر کی تردید کردی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لٹر اضافے کا تاثر درست نہیں۔پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے مقرر کی گئی ہے، 60 روپے فی لیٹر لیوی ہر صورت میں لگنا ضروری نہیں۔ذرائع کا کہنا تھاکہ ضرورت کے مطابق لیوی میں اضافہ کیا جا سکے گا، اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے فی لیٹر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں چلیں تھیں کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، وفاقی حکومت کو 60 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کا اختیار ہوگا ،وزیر خزانہ نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم پیش کی تھی جسے قومی اسمبلی نے کثرت رائے منظور کرلیا تھا۔