عمراکمل کے والد کی طبیعت خراب ، ہسپتال داخل

Jun 27, 2022 | 20:02 PM

Muhammad Akhtar
ایک نیوز نیوز:نامور کرکٹر عمراکمل کے والد کی طبعیت خراب ہوگئی۔لاہور کے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج پیر کے روز عمر اکمل کے والد کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جنہیں فوری طورپر ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
اطلاع پر عمر اکمل بھی فوری طورپر ہسپتال پہنچ گئے جہاں اٰن کاعلاج جاری ہے۔
عمر اکمل نے ٹویٹر پر لکھا اور اپنے مداخوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
انہوں نے ٹویٹرپر اپنے والد اور بیٹے کے ساتھ ایک تصویر بھی شئیر کی اور لکھا کہ وہ اس وقت مشکل وقت سے گذر رہے ہیں لہذا مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ میرے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

مزیدخبریں