بھنگ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، 5قسم کے لائسنس جاری ہونگے

Jun 27, 2022 | 19:17 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز: اسلام آباد،وزارت سائنس کی بھنگ پالیسی کے تحت قومی ہیمپ اور بھنگ اتھارٹی بنے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتھارٹی سرمایہ کاروں کو صنعتی ہیمپ اور بھنگ کا لائنس جاری کرے گی.
دستاویز کے مطابق بھنگ کی کاشت کیلئے لائسنس 15 سال کیلئے جاری کیا جائے گا اتھارٹی کے بورڈ آف گورننس میں 6 وزاتوں صوبائی چیف سیکرٹریز کی نمائندگی ہوگی.
بھنگ کی خریداری بیچ کی درآمد کاشت کاری ٹرانسپورٹیشن پر انسداد منشیات فورس کی کڑی نگرانی ہوگی،دستاویز کے مطابق بھنگ کی کاشت مینوفیکچرنگ پودے لگانے کے معیار کے سیکیورٹی پروٹوکولز بھی انسداد منشیات ڈویژن دیکھے گی۔
دستاویز کے مطابق انسداد منشیات فورس سرمایہ کاروں کے متعارف کردہ بیج کا آڈٹ کرے گی۔ دستاویز کے مطابق اتھارٹی اور اے این ایف کی ٹیمیں مشترکہ طور پر لائسنس ہولڈرز کی فیلڈ کا معائنہ کرے گی۔
دستاویز کے مطابق وزارت خوراک کا پلانٹ پروٹیکشن بھنگ کے بیج کی درآمد یا برآمد کا این او سی جاری کرے گا، فیڈرل سیڈ رجسٹریشن ادارہ بھنگ درآمد یا مقامی بیچ کی رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ جاری کرے گا۔
دستاویز کے مطابق ڈریپ بھنگ کی اشیا ءکی مارکیٹنگ مینوفیکچرنگ کا رجسٹریشن کا این او سی جاری کرے گی، وزارت کامرس بھنگ کی درآمد کا خصوصی پرمٹ جاری کرے گی۔ دستاویز کے مطابق بھنگ اتھارٹی 5قسم کے لائسنس جاری کرے گی،
لائنس ہولڈربھنگ کی خریداری بیجوں کی درآمد اور کاشت کرنے کا مجاز ہو گا،لائنس ہولڈر کو 10 ایکٹر زمین رکھنا ہوگی۔
مزیدخبریں