تفصیلات کے مطابق ادارہ قومی بچت نے بانڈز تبدیل کروانے کی آخری تاریخ تیس جون مقرر کردی ہے۔بانڈز واپس یا تبدیل کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔تیس جون کے بعد بانڈز تبدیل یا واپس نہیں کروائے جاسکتے۔
سٹیٹ بینک ، قومی بچت مرکز اور بینکوں کی منظور شدہ برانچوں سے بانڈز تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔یاد رہے کہ حکومت نے پرانے پانڈز بند کرکے پریمیم بانڈز کا اجرا کیا تھا۔