سیکریٹری اقتصادی امور اور فرانس کے سفیر نیکولس نے معاہدے پر دستخط کئے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ذمہ 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واجب الادا قرض 6 سال کیلئے مؤخر کیا گیا، یہ قرض جولائی اور دسمبر 2021ء میں واجب الادا تھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قرض ادائیگی جی 20 ممالک کے فیصلے کے تحت مؤخر کیا گیا.
پاکستان کو قرض واپسی کیلئے ایک سال کی اضافی مہلت بھی ملے گی.
یہ مہلت 6 سال کی توسیع شدہ مدت کے علاوہ ہوگی۔
واضح رہے کہ موجودہ اتحادی حکومت چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض بھی حاصل کرچکی ہے۔