ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں مرکزی تنظیم لائسنسداران جنوبی پنجاب کے رہنماء مزین چاون کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر،ایس پی محمد حسن اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ماتمی لائسنس داروں کے جائز مسائل ہر صورت حل کئے جائیں گے جبکہ روٹس اور مجالس پر سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔
طاہر وٹو نے بتایا کہ شہر اولیاء کے امن کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے میپکو اور واسا حکام کو ہدایت کی کہ روٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے جامع پلان تشکیل دیا جائے۔