جیکب آباد جیل میں قیدی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

Jun 27, 2022 | 18:45 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی نے مبینہ طور پرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق قیدی وسیم میمن نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، لاش ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ قیدی وسیم میمن کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ 38 کلومنشیات رکھنے کے الزام میں قید تھا۔
قیدی وسیم میمن کی مبینہ خودکشی کے معاملےکی سیکنڈایڈیشنل سول جج، ڈی ایچ او اور سول سرجن تحقیقات کریں گے۔
مزیدخبریں