سابق رکن قومی اسمبلی کا مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج

سابق رکن قومی اسمبلی کا مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج
ایک نیوز نیوز: سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی قیادت میں مظفر گڑھ میں مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا۔
جھنگ روڈ سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جمشید دستی مظاہریں سمیت گلے میں خشک روٹیاں لٹکا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی نے خشک روٹیاں لٹکا کر مظاہرین سے خطاب کیا۔ مظاہرین نے قمیضیں اتار کر حکومت کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔ جمشید دستی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایسی کون سی مجبوری تھی جو ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔ امپورٹڈ حکومت سازش کے تحت قوم پر مسلط کی گئی ہے۔ جن کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور غریب عوام برباد ہوگئی ہے۔