نوجوان اسکالر کو اس سال کے شروع میں 6 مارچ کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ بالآخر آکسفورڈ یونین کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر بے حد فخر ہے۔احمد نواز نے 21 جون کو ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد عالمی رہنماؤں کو اس پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے
احمد نواز نے نے کہا کہ ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پر احمد نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اس کی سب سے بڑی امید ہیں۔ تمام تر ناکامیوں کے باوجود پاکستان چمکتا اور ابھرتا رہے گا۔احمد نواز اے پی ایس پر وحشیانہ حملے میں بال بال بچ گئے لیکن اس دن اپنے بھائی حارث اور بہت سے دوستوں سے محروم ہوگئے تھے۔ 2020 میں اس نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا تھا- ملالہ یوسفزئی، وزیر اعظم عمران خان، شہید بے نظیر بھٹو اور بہت سے قابل ذکر پاکستانیوں نے آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی ہے۔ آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ احمد نواز انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ احمد نواز کا سفر عزم اور قوت ارادی کی اعلیٰ مثال ہے،اے پی ایس پشاورحملے میں بچ جانیوالے احمد نواز کا آکسفورڈیونین کا صدرمنتخب ہونا قابل فخر ہے.
احمد نوا زنے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے قابل تقلید مثال قائم کی ہے،پاکستان کو تم پر فخر ہے