سابق حکومتی ترجمان ،وزیرقانون پنجاب کے عہدے پر فائز

سابق حکومتی ترجمان ،وزیرقانون پنجاب کے عہدے پر فائز
ایک نیوز نیوز: ملک احمد خان کو وزیرقانون پنجاب مقرر کردیا گیا وہ پارلیمانی امور کا قلمدان بھی سنبھالیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ملک احمد خان کو وزیر قانون پنجاب مقرر کئے جانے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وہ پارلیمانی امور کے بھی وزیر ہوں گے۔ وہ پی پی حلقہ 176 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری اور ترجمان حکومت پنجاب اور ترجمان اپوزیشن لیڈر کے عہدوں پرفائز رہ چکے ہیں ۔ ان کا تعلق معروف سیاسی خاندان سے ہے۔ ان کے والد ملک محمد علی ڈپٹی چئیرمین سینٹ رہ چکے ہیں ۔