اے آئی کمپنی ’’ یوٹی’’ کو ٹھیکا دیدیا۔ رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام سوشل میڈیا صارفین کی کم ازکم عمر 13سال کی پابندی یقینی بنانے کے لئے چہروں کی اسکیننگ کے ذریعے عمر کا تعین کرےگا۔ اس مقصد کے لئے ایک آرٹی فیشل انٹیل جنس کمپنی ’’ یوٹی ’’ کو ٹھیکادیدیا گیا ہے۔ یادرہے 2019 میں انسٹا گرام محض صارفین کی جانب سے تاریخ پیدائش کا بتانا ہی کافی سمجھتا تھا۔ چائلڈ سیفٹی ایکسپرٹس کے مشورے اور پرائیوسی قوانین کے نفاذ کے بعد انسٹا گرام صارفین کے لئے ضروری تھا کہ وہ اپنی عمر کا ثبوت دینے کے لئے مختلف شناختی کارڈز کی تصاویر شئیر کریں۔ لیکن اب انسٹا گرام صارفین کو اپنی عمر کا ثبوت دینے کےلئے یا تو اپنے تین میوچل فالورز کے ذریعے تصدیق کرنی ہوگی یا پھر چہرے کی اسکیننگ کے ذریعے ان کی عمر کا تعین کیا جائے گا۔ یادرہے یوٹی کمپنی کو برطانوی اور جرمن حکومتوں کی جانب سے چہرے کی تصدیق کا لائسنس دیا گیاہے۔ یوٹی چہرے کےتاثرات کے ذریعے عمرکی تصدیق کرتی ہے لیکن دل چسپ بات یہ ہے کہ یوٹی کو خود اندازہ نہیں کہ ان کا کمپیوٹرائزڈ نظام چہرے کے کن تاثرات کا معائنہ کرکےعمرکا تعین کرتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق یوٹی سسٹم خواتین اور سیاہ فام افراد کی عمر کا صیح تعین نہیں کرپاتا تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا ڈیٹا 98.89 فیصد درست عمر کا تعین کرنے کا اہل ہے۔
انسٹا گرام پرصارفین کی عمرکا تعین اب کیمرا کرے گا
Jun 27, 2022 | 16:22 PM
ایک نیوز نیوز: انسٹا گرام سوشل میڈیا صارفین کی عمر جانچنے کے لئےچہرے کی اسکیننگ اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس استعمال کرے گا۔