تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 382 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کرونا وبا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار دے دیا۔ سول ایوی ایشن کے مطابق فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کرونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ صوبہ بھر میں کرونا کے باعث اموات کی کل 13,566 تعداد ہو چکی ہے.جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 739 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 4061 زیرِ علاج مریضوں میں سے 87 کی حالت تشویش ناک ہے، اب تک صوبہ بھر میں 493,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔