تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اتوار کو ریاست ٹولیما کے شہر ایل ایسپینال کے ایک اسٹیڈیم میں پیش آیا، واقعہ روایتی تقریب کے دوران پیش آئی جسے "کورالیجا" کہا جاتا ہے جس میں عوام کے اراکین بیلوں کو شامل کرنے کیلئے ایک رنگ میں داخل ہوتے ہیں۔
بیل فائٹ کے دوران لی گئی ویڈیوز میں اسٹینڈ کا تین منزلہ حصہ گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے درجنوں افراد زمین پر گر رہے ہیں۔ حلاق ہونے والوں میں ایک 14 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔
علاقائی صحت کے حکام نے حادثے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 322 افراد گرنے کے بعد مقامی سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج کے لیے گئے تھے۔
یہ واقعہ کیریبیئن قصبے سینلیجو میں پیش آنے والے حادثے سے ملتا جلتا ہے۔ 1980 میں جب عارضی اسٹینڈ گر گیا تو 500 سے زیادہ لوگ ہلاک اور 2000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
ٹوئٹر پر کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک نے متاثرین کے لیے تشویش کا اظہار کیا اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔