جاز اور زونگ کے لیے بری خبر

جاز اور زونگ کے لیے بری خبر
ایک نیوز نیوز: پی ٹی اے نے جاز اور زونگ کو انتباہ کیا ہے کہ وہ سروس کے معیار کی تعمیل کریں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے زونگ اور جاز کو، زونگ پر 0.2 ملین روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ وہ قابل اطلاق ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق سروس کے معیار کی تعمیل کریں۔
پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ اور ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ ڈاکٹر خواجہ صدیقی کھوکھر پر مشتمل پینل نے پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ( جاز) اور چائنا موبائل پاکستان لمیٹڈ (زونگ) کے خلاف حکم جاری کیا۔
اتھارٹی نے دونوں آپریٹرز کو "لائسنس اور کی پرفارمنس انڈیکیٹرز میں بیان کردہ سروس کے معیارات میں ناکامی" کی وجہ سے نوٹس جاری کیا۔
دونوں آپریٹرز کے کام کو چیک کرنے کے لیے سروے کیا گیا جس کے نتائج بالکل بھی اچھے نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے پی ٹی اے نے کوالٹی اشورینس کے لیے دونوں کمپنیوں جاز اور زونگ کو متنبہ کرنا ہے۔