تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی تھی، نیپرا نےقیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی،اضافہ مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے۔
سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی 33 روپے67 پیسے فی یونٹ میں پیدا ہوئی، مقامی گیس سے 10 اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔