عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم

عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم
ایک نیوز نیوز: لاہورسیشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی عبوری ضمانت پر سماعت میں بڑی پیشرفت آئی ہے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج یسین موہل نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ، سبطین خان ، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دیا گیا۔
سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران، زینب، شیر اکبر خان، میاں عاطف اور عمر آفتاب ڈھلوں کی بھی عبوری ضمانت کنفرم کر لی گئی۔ ملزمان کو5، 5ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔
عدالت نے عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدکی ضمانت منظور کر لی،عدالت نے پولیس کو شیخ رشید کی گرفتاری سے روک دیا۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے درج کررکھا ہے۔
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہونے چاہئیں، نیوٹرلز کونیوٹرل ہی رہنا چاہیے، پی ٹی آئی تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے،الیکشن کمیشن کو اپنا غیر جانبدار کردار ادا کرنا چاہیے۔