ملک بھر میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ملک بھر میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
ایک نیوز نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 32، کراچی 38، پشاور 28، کوئٹہ 25، گلگت 17، مری 18 اور مظفر آباد میں پارہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
گوادر میں درجہ حرارت 34 سے 36، جیونی میں 33 ، نوکنڈی، سبی میں47 سے49، تربت میں 42 سے 44 سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔
کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔