تفصیلات کے مطابق پنوعاقل سانگھی تھانے کی حدود اور سانگھی شہر کے قریب غیر قانونی طور پر ایل پی جی چلانے والے کارخانے میں گیس کے بھرے ٹینکر سے دوسرے ٹینکر میں گیس منتقل کی جا رہی تھی کہ اس دوران ٹینکرز کو آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کے باعث تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں سے دو پنوعاقل کے رہائشی تھے اور ایک ٹینکر ڈرائیور ملتان کا رہائشی تھا، تینوں افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ ہسپتال پنوعاقل پہنچا دیا گیا ہے۔