تفصیلات میں پولیس کے مطابق قصبہ کالونی ڈھائی نمبر کے قریب 3 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ مزاحمت کرنے پر ذیشان نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔
واقعے کے وقت لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری گھروں سے باہر بیٹھے تھے،فائرنگ کی آواز سن کر شہری ڈاکوؤں کے پیچھے لگے اور تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس میں سے ایک ڈاکو ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق دوسرے ڈاکو کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ تیسرے ڈاکو کو پولیس نے پہنچ کرعوام سے چھڑایا اور تھانے منتقل کردیا۔
پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق اور زخمی ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔