تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ کی جاسوسی کا انکشاف ہوا، جاسوسی میں ملوث ملازم بھی پکڑا گیا، عمران خان کے کمرے میں لگائی گئی ڈیوائس بھی برآمد کرلی گئی۔
تحریک انصاف جاسوسی کرنے والے ملازم کو سامنے لے آئی۔ جاسوس ملازم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے عمران خان کی جاسوسی کے لئے ایک ادارے نے 50 ہزار دئیے تھے۔ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے۔ اُمید ہے جاسوسی پر مجبور کرنے والے انھیں کچھ نہیں کہیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازم کے احساس ندامت پر اسے معاف کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شہباز گل نے کہا کہ سب نے عمران خان کو قانونی کاروائی کا مشورہ دیا لیکن قانونی مشاورت پر کپتان نے اسے معاف کردیا۔