تفصیلات کے مطابق سوئمنگ پول میں نہانے کیلئے آئے تین بچےجا ں بحق ہوگئے،لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 12 سالہ ثقلین موقع پر ابدی نیند سو گیا جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال پہنچ کر مزید دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،ایک زخمی زیرعلاج ہے، پولیس کے مطابق اظہر اور دلاور نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا جبکہ ثقلین موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سوئمنگ پول کی دیوار نئی تعمیر کی گئی تھی جس پر سبز رنگ کی ترپال ڈال رکھی تھی، ممکنہ طور پر ترپال پر ہوا کا دباؤ پڑنے سے دیوار گرگئی جس سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے قصوروار ٹھہرنے پر پول مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔