موجودہ معاشی صورتحال میں علی ظفر کی سیاسی قائدین سے اپیل

موجودہ معاشی صورتحال میں علی ظفر کی سیاسی قائدین سے اپیل
ایک نیوز نیوز:مایا ناز گلوکار علی ظفر نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر ملک کے تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی ظفر نے کہا کہ 'میری تمام سیاسی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں تاکہ قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں'۔



علی ظفر نے سیاسی قائدین سے مثالی قیادت کی اپیل کی۔