میڈرڈ میں پیدا ہونے والے خوسے انتونیو1990 سے سفارتکاری کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
وہ اقوام متحدہ کے مشنز، یونیسکو کے ہیومن رائٹس آفس میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
وہ بوگوٹا، کولمبیا، اور دہلی میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حافظ عبدالرزاق صادق ،محمد اقبال چوہدری ،امانت حسین مہر پر مشتمل وفد نے نامزد سفیر سے دارلحکومت میڈرڈ میں ملاقات کی۔
سوشلسٹ پارٹی کے ممبراورسماجی رہنما اقبال چوہدری نے ڈیلی پاکستان سے گفتگو میں اپنی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ اس اہم ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو سپین ایمبیسی میں درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیاگیاہے جن میں فیملی ریگروپاسیون کے کیسزمیں تاخیر، نیشنلٹی رکھنے والے پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور کاغذات کی تصدیق جیسے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے۔