آرمی چیف کی سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

Jun 27, 2022 | 01:16 AM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:ریاض، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں خالد بن سلمان نے کہا "مجھے پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



اس کے علاوہ فریم ورک کے اندر مملکت اور پاکستان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے بڑھانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔"

خیال رہے کہ آرمی چیف ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہیں سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز " کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس " سے نوازا گیا ، انہیں یہ اعزاز باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
مزیدخبریں