پاکستان سٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کو تیار ہیں، روسی قونصل جنرل

Jul 27, 2024 | 21:02 PM

ویب ڈیسک: روس نے پاکستان سٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کی پیش کش کردی۔

کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی پاک روس تعلقات پرتقریب ہوئی جس میں روسی قونصل جنرل وکٹرووچ نے شرکت کی ، تقریب میں روسی قونصل جنرل کا کہنا تھاکہ روس نے ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیاہے، پاکستان سٹیل مل کا قیام دونوں ممالک کے تعاون کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس کیساتھ  روس نے ڈپلومیٹک ویزا  پر  تعاون کیا ہے، گزشتہ  سالوں میں  پاکستان میں تین مختلف حکومتیں رہیں لیکن پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

روسی قونصل جنرل نے کہا کہ  پاکستان اور روس کے سربراہوں میں متعدد شعبوں پر بات ہوئی تھی، ہمارے سربراہان پاکستان کو فوڈ سکیورٹی میں تعاون کیلئے بھی پیش پیش رہے ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان حال ہی میں متعدد پروجیکٹس پر کام شروع ہوا ہے۔

روسی قونصل جنرل نے پیشکش کی کہ پاکستان  سٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سنجیدگی کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں