ایک نیوز: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے ۔