ایک نیوز: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال موجود ہے،آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جا رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں جس طرح تباہی ہوئی ملک کے وسائل کو لوٹا گیا ،ریکوری چند ماہ میں یا ایک سال میں نہیں ہوسکتی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس میں بھی کوئی شک نہیں ،جو بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،معیشت میں بہتری آئے گی ،سیاسی صورتحال مستحکم ہوگی ،مخصوص سیٹوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے، الیکشن کو کالعدم قرار دئیے جانے والی صورتحال نہیں دیکھ رہا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر قسم کی کوشش کر رہی،ہر چیز بانی پی ٹی آئی کے اردگرد گھومتی ہے، دھرنے والوں نے ڈرامہ شروع کیا ہوا ہے،صبح پراٹھے کھاکر آجاتے ہیں تین چار گھنٹے بھوک ہڑتال کرتے ہیں ،پانچ سات آدمی دری پر بیٹھ جاتے ہیں اسکے بعد گھر جاتے ہیں دوپہر کا گھابہ کھاکر سو جاتے ہیں ۔