ایک نیوز: جماعت اسلامی حکومت سے مذاکرات میں اپنے دس مطالبات سامنے رکھے گی،وہ مطالبات کیا ہیں ،تفصیلات ایک نیوز نےحاصل کر لیں۔
جماعت اسلامی نے مندرجہ ذیل مطالبات حکومت سے کر دیئے
بجلی کے بلوں میں 500یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں50فیصد رعایت دی جائے۔
پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا۔
اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں20فیصد کمی لائی جائے۔
سٹیشنری آئٹمز سمیت بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لیا جائے۔
اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کے لیے ناقابلِ برداشت، غیر ترقیاتی اخراجات پر35فیصد کٹ لگایا جائے۔
آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔
زراعت اور صنعت پر ٹیکسوں کا ناجائز، ناقابلِ برداشت بوجھ50فیصد کم کیا جائے۔
صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی پہیہ چلے اور نوجوانوں کو روزگار ملے۔
غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے اور مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصول کیا جائے۔