ایک نیوز: پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کی منظوری دی،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔
اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کمیٹی کے ممبر ہوں گے،سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی اس کے ممبر ہوں گے۔
جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے، جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر جاری ملک مخالف مہم کے محرکات کا تعین کرے گی، کمیٹی کی جانب سے ملزمان کی نشاندہی اور سزا کی بھی سفارشات تیار کی جائیں گی۔