سونے کی قیمت میں اضافہ  

سونے کی قیمت میں اضافہ  
کیپشن: Increase in the price of gold

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہو اہے۔
اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے پر پہنچ گیا ۔
 عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی ہے۔    

واضح رہے کہ  جمعرات کو  سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 300روپے کمی ہوئی تھی۔  

 فی تولہ 2300روپے کمی کے بعد 2لاکھ 50ہزار 500روپے  کا ہوگیا تھا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972روپے کمی ہوئی   جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 14ہزار 763روپے ہوگئی  تھی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 60روپے کمی کے بعد 2ہزار860روپے ہوگئی تھی۔