پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کیلئےکھلاڑی نے اپنی انگلی کٹوا دی

پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کیلئےکھلاڑی نے اپنی انگلی کٹوا دی
کیپشن: The athlete amputated his finger to participate in the Paris Olympics

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے ایک ہاکی کھلاڑی نے پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کیلئےاپنی انگلی کا کچھ حصہ کٹوالیا۔
دو ہفتے قبل آسٹریلیا کے شہرپرتھ میں ٹیم کی ٹریننگ کے دوران میٹ ڈاسن کے دائیں ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی اور انھیں بتایا گیا کہ سرجری سے صحتیاب ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیںجس پر کھلاڑی نے اپنی انگلی کی کچھ حصہ کٹوانے کا فیصلہ کیا۔
اس فیصلے نے پر انکے ساتھیوں سمیت کوچ تک کو حیران کر دیا، ڈاسن نے میڈیا کو بتایا کہ کھیل سے وقفے کا دورانیہ انکے لیے اذیت ناک تھا،چینجنگ روم میں اپنی انگلی دیکھ کر وہ بے ہوش ہو گئے تھے، انھوں نے سوچا کہ شاید میرا اولمپکس کا خواب ٹوٹ گیا ہے۔
ڈاسن نے ایک پلاسٹک سرجن سے مشورہ کیاجس نے ان کو کہا کہ اگر اسے کاٹ دیا جائے تو وہ 10 دنوں میں دوبارہ کھیل سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب ڈاسن کو شدید چوٹ آئی ہو، 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی سٹک لگنے کے بعد وہ ایک آنکھ سے محروم ہوتے ہوتے بچے تھے۔