ویب ڈیسک:ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد کام نہ کرنے کا فیصلہ میرا اور میرے شوہر جان ریمبو کا تھا ،پھر شادی کے بعد بچوں کی تعلیم و تربیت بھی میں نے خود کرنی تھی اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میں مزید اداکاری نہیں کروں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی ایک اور فیملی کے بچوں کیطرف جب میں نے دیکھا تو مجھے اندازہ ہوا کہ کیرئیر سے دوری ہی بہتر ہے ، میں اپنے بیٹوں کیلئے لڑکا بن جاتی ہوں ، ہم کھانے پینے اور شاپنگ کیلئے ایک ساتھ جاتے ہیں جبکہ ریمبو گھر پر ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔
صاحبہ نے مزید کہا کہ سب میرے بچوں کی تربیت کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے چونکہ اب بچے بڑے ہوگئے ہیں تو میرے شوہر کیجانب سے بھی مجھے کام کرنیکی اجازت ہے اور مجھے کہا ہے کہ اپنی مرضی سے کام کرواس لیے میں نےاب کام شروع کردیا ہے۔
صاحبہ نے شادی کے بعد شوبز سے دوری کی وجہ بتادی
Jul 27, 2024 | 15:50 PM