ٹیلی کام کمپنیوں سے واجبات کی وصولی کیلئےنیب کا نوٹس 

ٹیلی کام کمپنیوں سے واجبات کی وصولی کیلئےنیب کا نوٹس 
کیپشن: NAB notice for recovery of dues from telecom companies

ایک نیوز: پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں سے واجبات وصول کرنے میں ناکامی پر نیب نے انکوائری کا آغاز کردیا ۔
 10 بڑی ایل ڈی آئی کمپنیوں کی طرف سے قومی خزانے کو 75 ارب روپے سے زائد نقصان پر نوٹس جاری کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں نیب نے انکوائری شروع کردی۔
 وائرلیس لوکل لوپ اور لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل کمپنیوں سے اربوں روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں وزارت ٹیلی کام کی ناکامی اور غفلت پر باز پرس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کی غفلت کے باعث قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے، نیب نے اس حوالے سے کارروائی کا اشارہ دیدیا ، نیب نے ایک کال اپ نوٹس جاری کیا ہے، پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ کو انکوائری کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئیں۔