پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کیپشن: Petroleum product prices likely to fall

ایک نیوز:یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں3روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 31جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرے گی ۔

خیال رہے کہ 16 جولائی کو  حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ  کیا تھا۔
حکومت نےپٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ  کیا تھا  جبکہ  ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا ، پٹرول کی قیمت اضافےکےپٹرول کی  نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے مقررکردی گئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 283 روپے 63 پیسے مقررکردی گئی تھی۔