ایک نیوز:ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما عابد بیگ نے شاندار کارنامہ سرانجام دے دیا۔
عابد بیگ نے17دنوں میں8000میٹر کی دوچوٹیاںبغیر آکسیجن کے سر کرلیں، عابد بیگ نے نانگا پربت کے بعد آج 8 ہزار 51 میٹر بلند براڈ پیک کو بھی سرکرلیا، 10 جولائی کو عابد بیگ نے بغیر آکسیجن کے 8ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت کو سر کر لیا تھا۔
17دنوں میں 8000میٹر کی دو چوٹیوں کو بغیرآکسیجن کے سر کرنا کوہ پیمائی میں اہم سنگ میل ہے ، عابد بیگ سائیکلنگ میں بھی اپنا نام منوا چکے ہیں ، عابد بیگ نے بلوچستان سے خنجراب ٹاپ تک 3 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ 12 روز میں مکمل کیا تھا۔
کوہ پیما عابد بیگ کا شاندار کارنامہ ،17دنوں میں2چوٹیاں سر کر لیں
Jul 27, 2024 | 14:21 PM