ایک نیوز: ندا ڈارنے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ ہم میچ کو آخری گیند تک لے کر گئے لیکن جیت نہ سکے ، نتیجے سے قطع نظر دیکھیں تو ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، نوجوان کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔
ندا ڈارکا کہنا تھا کہ گل فیروزہ اور منیبہ علی کی اننگز قابل ذکر رہی ہیں، بولنگ میں نوجوان بولرز عروب اور طوبیٰ بہت اچھی بولنگ کرتی آئی ہیں ، ٹاپ کلاس بولرز میں سعدیہ نشرہ موجود تھیں ہم نے اپنی بھرپور صلاحیت دکھائی، مجموعی طور پر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فٹنس بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، ہمیں جو پلان دیے گئے ہم نے ان پر عمل کرنے کی کوشش کی، کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں فائٹنگ سپرٹ دکھائی ہے، اس ٹورنامنٹ سے ہمیں ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ملی ہے۔