ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی کا بارہ مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی ریمانڈ کیس کا تحریری فیصلہ5 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا ۔
تحریری فیصلے می کہا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گی، جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں ، جسمانی ریمانڈ کےدوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ اگرمقدمہ نہیں بنتا توجج مقدمہ ڈسچارج کرسکتا ہے،آئین ہر شہری کو حقوق فراہم کرتا ہے،پراسکیوٹر جنرل عدالت کو قانونی طور پر مطمئن نہیں کرسکے، بانی پی ٹی آئی کاجسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔