رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر مہنگا ،روپیہ سستا

Jul 27, 2024 | 12:44 PM

 ایک نیوز : رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ، انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوا ۔
  انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 68 پیسے سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا، مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 2088 پوائنٹس کی کمی ہوئی، مارکیٹ 78 ہزار 29 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

مزیدخبریں