پاکستان میں شرح سود بڑھنےکا امکان

Jul 27, 2023 | 23:25 PM

ایک نیوز : عالمی مالیاتی فنڈ کے مطالبے پر پاکستان میں شرح سود بڑھنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق آئی ایم ایف کی اسٹاف لیول رپورٹ میں پاکستان پر سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے شرح سود کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
رائٹرز سروے میں 16 میں سے 9 ماہرین شرح سود میں ایک فیصد اضافے کے اندازے لگا رہے ہیں، سروے کے 9 ماہرین سمجھتے ہیں کہ پیرکے اجلاس میں شرح سود کو 23 فیصد کر دیا جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کے لیے جون کے ہنگامی اجلاس میں شرح سود ایک فیصد بڑھائی گئی اور حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسسز میں مزید مانیٹری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک مہنگائی اور مہنگائی کی توقعات کے رجحان میں واضع کمی تک سخت مانیٹری اقدامات کرتا رہےگا۔

مزیدخبریں